مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس کے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کو متوقف کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔حماس نے ایک بیان میں محمود عباس کے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کو متوقف کرنے کے فیصلے کو صحیح اور درست سمت میں مثبت قدم قراردیا ہے ۔ محمود عباس نے کل کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا تھا کہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدوں کو متوقف کردیا ہے کیونکہ اسرائیل بیت المقدس کے حقائق کو بدلنے کی کوشش کررہا ہے ۔ عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کے حصول تک اسرائیل کی منہ زور اور معاندانہ پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
فلسطینی تنظیم حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس کے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کو متوقف کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
News ID 1892447
آپ کا تبصرہ